اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی ویب سائٹ ’’وٹرنز ٹوڈے‘‘(veteranstoday) نے داعش کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کر کے خبر دی ہے کہ دھشتگرد گروہ داعش کا رہبر اور عراق میں نام نہاد خلیفہ البغدادی، صہیونی حکومت کے انٹلی جنسی ادارے ’’موساد‘‘ کا رکن ہے اور موساد میں وہ ’’ الیوٹ شیمون‘‘ نام سے جانا جاتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ابوبکر البغدادی یہودی زادہ ہے اور اس کے ماں باپ دونوں یہودی ہیں اس نے موساد کے زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کی ہے بعد از آں اسے جاسوسی کی اسپیشل تعلیم دینے کے بعد اسرائیل نے اس کے ذریعے ایک دھشتگرد ٹولہ تیار کیا جس کا نام ’’دولت اسلامی عراق و شامات‘‘ (داعش) انتخاب کیا گیا تاکہ صہیونی حکومت اس گروہ کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کر سکے۔
الیوت کو موساد نے عربی ممالک اور مسلمانوں کے درمیان جاسوسی کرنے کی اسپیشل ٹریننگ دی ہے۔
وٹرنز ٹوڈے کے مطابق ابوبکر البغدادی عربی ممالک میں ’’ابراہیم بن عواد بن ابراہیم البدری‘‘ کے نام سے صہیونی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔
اس امریکی اخبار نے مزید بتایا ہے کہ موساد کی پالاننگ ان ممالک میں داعش کے لیے مسلح یا غیر مسلح افراد کا اپنی طرف جذب کرنا ہے جن سے اسرائیل کو خطرہ لاحق ہے تاکہ اسرائیل ان ممالک میں پرآشوب ماحول پیدا کر کے مشرقی وسطیٰ پر اپنا تسلط قائم کر سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ کی خفیہ دستاویزات بے نقاب کرنے والا معروف انٹلی جنس ایڈورڈ اسنوڈن نے بھی داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کو امریکہ، برطانیہ اور صہیونی ریاست کی انٹلی جنسی کی پیداوار قرار دیا تھا۔ اسنوڈن کے بقول سی آئی اے کا اس دھشتگرد ٹولے کو وجود میں لانے کا مقصد یہ ہے کہ انتہا پسند اور افراطی قسم کے افراد کو پوری دنیا سے جمع کیا جائے اور ان سے مسلمانوں کے خلاف کام لیا جائے۔
امریکی ویب سائٹ کا لینک: http://www.veteranstoday.com/2014/08/04/french-report-isil-leader-mossad/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲