6 اگست 2014 - 14:56
تہران میں برطانوی سفارتخانہ دوبارہ کھلنے کا احتمال

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ایران میں برطانیہ کا سفارتخانہ دوبارہ کھولے جانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ایران میں برطانیہ کا سفارتخانہ دوبارہ کھولے جانے کی خبر دی ہے۔
علاء الدین بروجردی نے آج تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران میں برطانوی سفارتخانہ کھولے جانے کی صورت میں تہران میں ہی ویزے جاری کۓ جانے چاہئيں اور یہ بہت ضروری ہے۔ علاء الدین بروجردی نے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ایران اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی سطح سفیر سے کم کر کے ناظم الامور تک لائے جانے پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کی  پارلیمنٹ کا منظور کردہ بل بدستور برقرار ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں برطانیہ کا سفارتخانہ سنہ دو ہزار گیارہ میں ایران کے سینٹرل بینک پر پابندیوں کے خلاف ایرانی طلباء کے اعتراض کے بعد اس ملک نے بند کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲