اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق اس ملک کے صوبہ الانبار میں عراقی فوج اور داعشی دھشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شہر الحدیثہ کے نزدیک واقع الحقلانیہ علاقے کے اطراف میں عراقی فوج اور داعشیوں کے درمیان ہوئی شدید جھڑپوں میں دونوں طرف کے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
بعض ذرائع کے مطابق صوبہ الانبار کے مغربی شہر حدیثہ پر داعشیوں نے قبضہ کر لیا ہے ادھر الرمادی شہر کے دو مشرقی علاقے بھی داعش کے قبضے میں آ گئے ہیں۔
سومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ داعشی دھشتگردوں نے گزشتہ روز منگل کو بغیر کسی لڑائی کے اس وقت الرمادی کے البوعثیہ اور الحامضیہ علاقوں کو اپنے کنڑول میں لیا جب عراقی فوجیں وہاں سے نکل گئیں۔
ادھر الانبار کے مغربی علاقے حدیثہ میں ہوئی جھڑپوں کے دوران دسیوں دھشتگرد ہلاک اور ان کی کئی گاڑیاں نذر آتش کر دی گئی ہیں۔
















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲