6 اگست 2014 - 13:44
سعودی مفتی: مردوں کے ذریعے عورتوں کی بدنی تلاشی جائز

ایک سعودی مفتی نے داعشی دھشتگردوں کے ہاتھوں عورتوں کی بدنی تلاشی کو جائز قرار دے د یا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک سعودی مفتی نے داعشی دھشتگردوں کے ہاتھوں عورتوں کی بدنی تلاشی کو جائز قرار دے د یا ہے۔
صوت العراق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی مفتی ماہر الشعیب نے اپنے فتوے کی توجیہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ابھی داعشی دھشتگردوں کے پاس تلاشی کرنے والی عورتوں کی کمی ہے لہذا داعش سے وابستہ مرد موصل اور اپنے زیر تسلط دیگر علاقوں میں خود عورتوں کی بدنی تلاشی کر سکتے ہیں۔
سعودی مفتی نے اعلان کیا ہے کہ داعشی بغیر کسی قید و شرط کے اس کام کو انجام دے سکتے ہیں اور ان کا یہ اقدام اسلامی مجاہدین کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
واضح رہے کہ دھشتگرد ٹولے داعش نے گزشتہ دو ماہ سے عراق کے مختلف شہروں پر قبضہ کر کے جہاں دوسرے بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا ہے وہاں جہاد النکاح کے نام پر باکرہ اور شادی شدہ عورتوں کی عصمتیں بھی پامال کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲