اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللھیان نے آج ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ گذشتہ روز تھران میں فلسطین کے حوالے سے ناوابستہ تحریک میں فلسطین کمیٹی کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کی سطح کے اجلاس کے ضمن میں غزہ کے موضوع پر مصر کے نائب وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات مفید اور اہم رہی ہے اور رفح باڈر سے آمد و رفت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ غزہ کے عوام کی امداد کے کاموں کا آغاز ہوجائے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ہر قسم کے سیاسی راہ حل کو پیش کیئے جانے میں فلسطین کے عوام کے مسلمہ حقوق پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ فلسطین کے عوام کے قانونی حقوق پر توجہ، مزاحمت کے مطالبات اور اسی طرح غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کا فوری طور پر بند کیا جانا، باہمی صلاح مشوروں میں پیش کیئے جانے والے موضوعات رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 57 فلسطین شدید زخمی علاج معالجے کے لئے مصر سے ایران منتقل ہونے کے لئے اجازت نامے کے منتظر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲