4 اگست 2014 - 15:37
شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی شایان شان طریقہ سے منائی جائیگی، آئی او ٹیکسلا سٹی

تقریب میں قرآن خوانی کے بعد مختلف علماء کرام قائد شہید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالیں گے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی شایان شان طریقہ سے منائی جائیگی، آئی او ٹیکسلا سٹی اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ٹیکسلا سٹی یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی امسال بھی شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں برسی کی عظیم الشان تقریب و قرآن خوانی 8 اگست بروز جمعہ کو جامعۃ القائم، ٹیکسلا میں انعقاد پذیر ہوگی۔ تقریب میں قرآن خوانی کے بعد مختلف علماء کرام قائد شہید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالیں گے۔

.......

/169