اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک بچی شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کچھ علاقوں میں7 گھنٹے کی جنگ بندی شروع ہوئی ۔ ابھی کچھ ہی منٹ گزرے تھے کہ اسرائیل نےغزہ شہر کے مہاجر کیمپ الشتی میں ایک گھر پر بمباری کردی، جس سے 8 سالہ بچی شہید ہوگئی۔ایمرجنسی ترجمان فلسطین شرف القدرہ کے مطابق فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
.......
/169