3 اگست 2014 - 12:12

پاراچنار میں چھٹے روز بھی مختلف مقامات پر قبائلیوں کے دھرنے جاری ہیں۔ پاراچنار شہر کے تمام بازار بند ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے ۔گرفتار 36 قبائلیوں کو رہا اور مرکزی جامع مسجد کے خطیب علامہ محمد نواز کو ایجنسی بدر کرنے کے احکامات واپس لیے جائیں۔قبائلی عمائدین کے جرگے نے اس سلسلہ میں متعلقہ فوجی حکام سے بھی ملاقات کی۔پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھرنے ختم کرانے کے لئے جرگے کے ذریعے کوششیں کی جارہی ہیں۔

.........

/169