3 اگست 2014 - 11:04
داعش نے نقشبندیہ گروہ کے سات عناصرکو پھانسی دیدی

دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے عراق کے شہر بعقوبہ سے 70 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع سعدیہ کے علاقے کی مسجد کے قریب دہشتگرد گروہ نقشبندیہ کے سات عناصر کو قتل کردیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی نیوز ویب سا‏ئٹ القانون نے لکھا ہے کہ ایک باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ نقشبندیہ دہشتگرد گروہ کے ان افراد کو داعش نے دو روز قبل ہونے والی جھڑپوں کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش گروہ کے عناصر نے سرعام نقشبندیہ گروہ کے عناصر کو پھانسی دی ہے۔ اس واقعہ سے عام لوگوں میں شدید قسم کا خوف ہراس پھیل گيا ہے۔

.......

/169