30 جولائی 2014 - 16:39
عراق سے دس ہزار عیسائي شہریوں کی لبنان کی طرف مہاجرت

عراق سے دس ہزار عیسائي شہری تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے اپنی جان بچانے کے لئے لبنان کی طرف کوچ کرگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  نون خبررسان ایجنسی کے مطابق شہر موصل میں داعش تکفیریون نے اس شہر کے عیسائیوں کو دھمکی دی ہےکہ یا تو وہ جزیہ دیں یا زور زبردستی اسلام قبول کرلیں یا موصل سے نکل جائيں۔ ان دھکمیوں کے بعد موصل کے دس ہزار عیسائيوں نے اپنا گھر بار چھوڑ کر لبنان کی طرف نقل مکانی کردی ہے۔ موصل پر داعش کے قبض کے بعد سے ہزاروں عیسائی اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے ملکوں اور عراق کے دیگر شہرون کی طرف چلے گئے ہیں۔ واضح رہے تکفیری دہشتگردوں نے موصل بہت سے اسلامی مقدس مقامات کو منہدم کرنے کےساتھ ساتھ عیسائيوں کے گرجاگھروں کو بھی مسمار کردیا ہے اور حال ہی میں موصل کے سب سے بڑی گرجا گھر میں آگ لگادی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲