اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پارلیمنٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ان تہنیتی پیغامات میں بعض اسلامی ملکوں میں بدامنی اور تشدد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی کے پیغام میں آیا ہے کہ دین مبین اسلام کے نام پر بے رحمی، مذہبی منافرت اور اختلافات کی ترویج نے امت اسلامیہ کے درمیان باہمی اخوت کے رشتوں اور اتحاد و یکجہتی کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے پیغام میں تاکید کی گئي ہے کہ اسرائيل کی غاصب حکومت، عالم اسلام کے لئے سب سے بڑے خطرے کے عنوان سے قوموں کی نسل کشی اور منظم جرائم کی مرتکب ہورہی ہے اور اس صورت حال سے سب سے زیادہ فائدہ صہیونی حکومت کو ہی ہورہا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی کے پیغام میں وضاحت کی گئی ہے کہ اسلامی ممالک اس بات کی ہرگز اجازت نہ دیں کہ تکفیری دہشتگرد گروہ، امت اسلامیہ میں اختلافات، مذہبی منافرت اور جنگ کے شعلے بھڑکاکر عالم اسلام کے لئے صہیونی خطرے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی کی کوششوں اور فلسطین کی مقبوضہ سرزمینوں کی آزادی کے لئے کی جانے والی جدوجہد کو لوگوں کے ذہنوں سے محو کرادیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے پیغام میں آیا ہےکہ بیت المقدس اور فلسطینی سرزمینوں کی آزادی، تمام مسلمانوں کی مشترکہ آروزہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲