ابنا: رپورٹ کے مطابق ارون جیٹلی نے ہندوستانی پارلمینٹ میں کہا کہ حکومت ہندوستان دو دفاعی پروجکٹوں میں ریاست آندھرا پردیش اور انڈمان اور نیکوبار میں میزائیل کے تجربے کے لئے دو مرکز قائم کرنا چاہتی ہے ۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریند مودی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کو فوجی سازوسامان بنانے کے شعبے میں خود کفیل ہوجانا چاہئے ۔ ہندوستان کی نئی حکومت نے حال ہی میں فوجی بجٹ بل، کہ جس میں گذشتہ سال کی بہ نسبت 12 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، پارلمینٹ ميں منظوری کے لئے پیش کردیا ہے ۔
.......
/169