27 جولائی 2014 - 11:02
شام: اطمہ میں بم دھماکہ، 100 سے زائد افراد جاں بحق

شام کے شہر اطمہ میں ہونے والے دھماکے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: ترکی کی آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی سرحد کے قریب شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے شہر اطمہ کے بازار میں کار بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دھماکے کی وجہ سے اطراف کی عمارتیں لرز گئيں اور کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ شام کے صوبے حلب میں دہشتگردوں کے زیر قبضہ ایک علاقے کے بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے میں چار عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطرکی حمایت حاصل ہے۔

.......

/169