ابنا: ملایشیا کی مرکزی اور صوبائي حکومتوں نے یوکرین میں فضائي حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگ میں اس سال عید الفطر نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ حال ہی میں یوکرین کی فضا میں ملایشیاء کا ایک مسافر بردار طیارہ ایم ایچ سترہ میزائل سے مارگرایا گيا تھا۔اس طیارے پر سوار تمام مسافراور عملے کے افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ملایشیا کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہےکہ اس سال سرکاری سطح پر عید الفطر کی تقریبات منعقد نہیں ہونگي۔ ملایشیا کے مختلف صوبوں میں بھی اسی طرح کا اعلان کیا گيا ہے۔ واضح رہے ملایشیا کی تحقیقاتی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یوکرین میں طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔
.......
/169