اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے علاقے کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے پریس آفس کے انچارج سعید مموزینی نے بدھ کے دن اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے مساجد اور کلیساؤں کے لاؤڈ اسپیکرز سے اعلان کروایا ہےکہ اس شہر کے کرد خاندان شہر کو چھوڑ کر چلے جائيں ورنہ ان کو قتل کردیا جائے گا۔ واضح رہےکہ موصل شہر سے عیسائيوں کے چلے جانے کے بعد یہ شہر دہشتگرد عناصر کے مرکز میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے۔ اس شہر میں پانچ لاکھ کرد زندگي گزار رہے ہیں ۔ تکفیری دہشتگردو نے اس شہر میں اپنے خاص قوانین نافذ کر رکھے ہیں۔ جن خاندانوں کے ہاں تین لڑکے ہیں ان سے کہتے ہیں وہ اس دہشتگرد گروہ میں شامل ہوجائيں وگرنہ تاوان ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲