23 جولائی 2014 - 11:28
افغانستان میں طالبان کا حملہ، ایک پولیس اہلکار اور پانچ عام شہری ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں طالبان گروہ کے ایک حملے میں پانچ عام شہری اور ایک مقامی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں طالبان گروہ کے ایک حملے میں پانچ عام شہری اور ایک مقامی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ صوبے لغمان کے گورنرہاؤس کے ترجمان نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ طالبان گروہ نے الینگار کے علاقے میں عام شہریوں کی ایک گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں ایک عام شہری زخمی بھی ہوا جس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے سربراہ جورجٹ گنیان کا کہنا ہے کہ رواں عیسوی سال کے پہلے چھے مہینوں میں، پانچ سو چونسٹھ عام شہری ہلاک اور تین ہزار، دو سو، نواسی دیگر زخمی ہوئے ہیں اور یہ تعداد، گذشتہ سال کے مقابلے میں چوبیس فیصد زیادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲