ابنا: الاقصی ٹی وی چینل کے مطابق حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بٹالین نے اعلان کیاہے کہ گذشتہ روز پیر کے دن مشرقی شجاعیہ کے علاقے میں فلسطینی مجاہدین نے ایک خفیہ آپریشن کرکے دس صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے بھی حماس کی فوجی شاخ عزالدین کے حوالے سے رپورٹ دی کہ فلسطینی مجاہدین پیر کے دن گھات لگاکر الشجاعیہ کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کےبعد صحیح وسالم اپنے مرکز پرواپس آگئے۔
تیرہ اسرائیلی فوجی اتوار کے دن فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے تھے ، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے پیر کے دن صبح فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں پندرہ اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن ميں سے دوکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

















.......
/169