ابنا: ذرائع کے مطابق فریڈم الائنس سے وابستہ رکن پارلیمنٹ سمیرہ الموسوی نے آج کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے حتمی فیصلہ نوری مالکی ہی کریں گے اور میڈیا کے ذریعےسامنے آنے والی بعض خبریں کہ جن میں وزیر اعظم کے انتخاب میں بعض علاقائی ممالک اور امریکہ کی موافقت کی باتیں کی جارہی ہیں، ناقابل قبول ہیں۔ سمیرہ الموسوی نے تاکید کی کہ عراق کے وزیر اعظم کا انتخاب، حکومت قانون اتحاد اور قومی الائنس اور دیگر سیاسی دھڑوں کی موافقت سے ہی ممکن ہوسکتا ہے اور امریکہ اور دیگر ممالک کو اس مسئلہ میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
.......
/169