اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت دفاع ملت فلسطین کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی وجہ، اندرونی اور عالمی سطح پر صہیونی حکومت کی پے در پے شکست ہے۔ سید محمود رضا آیت الہی نے ریڈیو تہران کے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ اندرونی اور عالمی سطح پر صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی سیاسی شکستوں پر ان کے مخالفین نے ردعمل ظاہر کیا ہے اور صہیونی وزیر اعظم، غزہ پر وحشیانہ حملوں کے ذریعے اپنے مخالفین کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔ جمعیت دفاع ملت فلسطین کے سیکریٹری جنرل نے غزہ پر غاصب صہیونی حکومت کے انسانیت سوز وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند نظام سے وابستہ حکومتیں، صہیونی حکومت کی حمایت کررہی ہیں اور بعض عالمی اداروں منجملہ اقوام متحدہ نے بھی واضح الفاظ میں غزہ میں صہیونی جرائم کی مذمت نہیں کی ہے اور صرف ایک بیان میں صرف جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲