20 جولائی 2014 - 15:04
 یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 250 عام شہری ہلاک

یورپ کی سلامتی تعاون کی تنظیم نے کہا ہے کہ حالیہ دو مہینوں کے دوران مشرقی یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 250 عام شہری مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق سلامتی و تعاون کی یورپی تنظیم نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے مشرق میں لوھانسک میں سرکاری فورسز اور یوکرین  حکومت مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں 250 عام شہری ہلاک اور 850  زخمی ہوئے ہیں۔ یورپ کی سلامتی و تعاون کی تنظیم کے مبصرین نے کہا ہے کہ لوھانسک اور ڈونٹسک شہروں میں سرکاری فورسز اور مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے حالات نہایت کشیدہ ہیں۔ یہ رپورٹ ایسی صورت حال میں سامنے آئی ہے کہ ملائشیا کے مسافر بردار طیارے کومارگرائےجانے کے بعد مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کی برقراری کے لئے دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ملائیشیا کے مسافر بردار  طیارے کی سرنگونی کے نتیجے میں عملے کے افراد سمیت تمام 298 مسافر  ہلاک ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲