اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان نیشنل آرمی کی طالبان کے خلاف کارروائی میں 33 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق افغان فوج کی اس کارروائی میں طالبان کے ٹھکانوں سے بھاری مقداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں چھ افغان فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ادھر افغانستان کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں منجملہ کنڑ، ننگرہار، قندھار، میدان وردک اور ہلمند میں افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲