19 جولائی 2014 - 10:59
عزہ پر اسرائیلی یورش، انتشار اُمت کا نتیجہ ہے: جماعت اسلامی کشمیر

کشمیر کی سیاسی جماعت، جماعت اسلامی کے رہنما نے غزہ کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزہ پر اسرائیلی یورش، انتشار اُمت کا نتیجہ ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سیاسی جماعت، جماعت اسلامی کے رہنما نے غزہ کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزہ پر اسرائیلی یورش، انتشار اُمت کا نتیجہ ہے جبکہ بیان بازیوں سے آگے بڑھ کر اسرائیلی منصوعات کا بائیکاٹ کرکے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی محمد عبداللہ وانی  کے مطابق عزہ پر فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیّت اُمت مسلمہ کی بے بسی اور بیکسی کی واضح مثال ہے ،اور غیر اقوام کو مسلمانوں پر چڑھ دوڑ کراُنہیں گاجر مولی کی طرح کاٹنے کا موقع صرف اس لیے ملتا ہے کہ اُمت مسلمہ کی صفوں میں انتشار پایا جاتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری بالخصوص مسلمان ممالک کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں معصوم انسانیت کے قتل عام کا تماشہ دیکھ کر دنیا کے یہ اقوام اور ادارے اسرائیل کی انسانیت کو رسوا کرنے والے اِن اقدامات جائز ٹھہرانے کے جرم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲