18 جولائی 2014 - 19:29
ایران نے غزہ پر صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ پر صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ پر صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سےمعلوم ہوتا ہےکہ صیہونی حکومت فلسطینی مزاحمت کے سامنے مکمل طرح سے لاچار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی اداروں کی خاموشی کے سائے میں صیہونی حکومت غزہ کے مظلوم عوام پر حملے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ صیہونی حکومت مظلوم نمائي ختم کرنے اور غزہ کے معصوم بچوں اور نہتے عوام کے قتل عام کو روکنے کی کوشش کرے۔ واضح رہے صیہونی حکومت نے بارہ دنوں تک غزہ پر فضائي حملے کرنے کے بعد قدس کی غاصب حکومت نے زمینی حملہ بھی شروع کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲