اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی غزہ پر حملہ کرکے تحریک حماس کو ختم کرنے کے بارے میں صلاح و مشورہ اور ملاقات کی خبر کی صہیونی ٹی وی چینل نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ صیہونی حکومت کے چینل ٹو نے رپورٹ دی ہےکہ حکومت امارات غزہ پر حملوں کے مکمل طرح سے آگاہ تھی اور اس نے ان حملوں کی حمایت بھی کی تھی۔ اس رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ چونکہ حماس اخوان المسلمین سے قریبی تعلقات رکھتی ہے لہذا امارت اس کی نابودی کی خواہاں تھی۔ قدس نیوز کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیز خارجہ نے تقریبا ایک ماہ قبل متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیح عبداللہ بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات پیریس میں انجام پائي تھی جسے صیغہ راز میں رکھا گیا تھا۔ صیہونی وزیرخارجہ اور ایک اہم عرب ملک امارات کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں فلسطین کی تحریک حماس کی بیخ کنی کی سازشیں رچیں تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲