اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں شدت پسندوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس میں 8 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ فورسز کی جوابی فائرنگ سے 4 شدت پسند مارے گئے اور 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد ایف سی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ حملے میں ایف سی کے 8 اہل کار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 4 شدت پسند ہلاک ہوئے اور 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲