17 جولائی 2014 - 09:38
این ای ڈی یونیورسٹی میں غزہ پر حملے کے خلاف مظاہرہ

پاکستان کے شہر کراچی میں طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے غزہ کے نہتے، معصوم اور بے گناہ عوام کے خلاف غاصب صہیونی جارحیت و بربریت کی مذمت میں مقامی انجینئرنگ یونی ورسٹی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے غزہ کے نہتے، معصوم اور بے گناہ عوام کے خلاف غاصب صہیونی جارحیت و بربریت کی مذمت میں مقامی انجینئرنگ یونی ورسٹی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں یونیورصتی کے طلباء و طالبات، اسٹاف اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر کربلائی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے رکن علامہ صادق رضا تقوی اور مفتی قاضی احمد نورانی صدیقی نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ صادق تقوی نے کہا کہ  NEDکے طلبہ و طالبات کو خراج عقیدت پیش کرتا ھوں کہ یہ پاکستان کی واحد یونیورسٹی نے کہ جس نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی ۔ ھم یہاں سے فلسطینی اور خصوصاً غزہ کے مسلمانوں کو یہ پیغام دیتے ھیں کہ وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، ھم پاکستانی عوام ان کے ساتھ ھیں اور ھم جمعہ الوداع کو یوم القدس کے دن ان کا ساتھ دینے کا عہد کریں گے۔ آج ھمارے فلسطینی بھائیوں کی سحری و افطاری، نماز جمعہ اور اجتماعات ان کے خون میں غلطاں ھیں! آج کی اس ریلی کا پیغام یہ ھے کہ ھم متحد ھیں اور اسرائیل کے خلاف جہاد کیلئے آمادہ ہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد اور اسرائیل کا ایک علاج؛ الجھاد الجھاد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی میں شریک طلبہ و طالبات میں بہت زیادہ جوش و خروش دیکھنے میں آرھا تھا۔ کئی نوجوانوں نے فلسطینی رومال کو کاندھوں پر ڈالا ہوا تھا اور کچھ نے فلسطینی پرچم اٹھائے تھے، بینروں اور پلے کارڈز پر بھی فلسطینی کی آزادی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس احتجاجی مظاہرے کے آخر میں شرکاء نے مشترکہ طور پر اسرائیل اور امریکہ کی نابودی اور غزہ کے مظلوم عوام کی کامیابی کے لئے دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲