15 جولائی 2014 - 15:10
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ نے غزہ پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی کے معصوم عوام کے خلاف مجرمانہ کارروائی کرنے میں صہیونی ریاست، سیاسی اور قانونی طور پر مکمل ذمہ دار ہے۔

بیان میں غزہ کے معصوم عوام کے خلاف صہیونی ریاست کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے پر صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملے ایسی حالت میں جاری ہے کہ بین الاقوامی ادارے اور عالمی برادری نے ابھی تک اس حملے پر کسی بھی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں غزہ پٹی کے نہتھے عوام اور معصوم بچوں اور خواتین پر صہیونی ریاست کے حملوں میں تیزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت ان علاقوں میں نہتھے عوام کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے اور یہ صہیونی ریاست کا جنگی جرائم سمجھا جاتا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں ناوابستہ تحریک کے سربراہ سے صیہونی جرائم کو فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
.......

/169