اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی چين کے سمندر کے حوالے سے جاری تنازعہ میں مداخلت کرنے پر چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ چین کے اندورنی مسائل میں مداخلت نہ کرے۔ چین کی وزارت خارجہ کے اس بیان میں تاکید کے ساتھ کہا گيا ہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں واقع جزیروں کے ساتھ چین کی ارضی سالمیت، ناقابل انکار ہے اور چین اپنی ارضی سالمیت اور بحری حقوق کے دفاع پر کاربند ہے اور اس نے اس سلسلے میں پڑوسی ملکوں کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات کو تاریخی حقائق، بین الاقوامی قوانین اور پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے پر ہمیشہ تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں واقع بعض علاقوں کے بارے میں چین اور برونئی، ملائیشیاء، ویتنام و تائیوان کے درمیان اختلافات جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲