اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس نے بریکس کے رکن ملکوں کی جانب سے امریکی پابندیوں کے اقدام کے خلاف متحدہ طور پر اقدام کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے برازیل میں تشکیل پانے والے بریکس اجلاس سے قبل ایک بیان میں کہا ہے کہ بریکس کی جانب سے ایک ایسا مشترکہ نظام قائم کئے جانے کی ضرورت ہے کہ جس سے امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کی جارحانہ کاروائیوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، ان ملکوں کے خلاف پابندیاں لگادیتے ہیں جو ان کی خارجہ پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ روس کے صدر نے اقوام متحدہ کے دائرے میں بریکس رکن ملکوں کے درمیان تعاون کی توسیع کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲