15 جولائی 2014 - 12:18
پاکستان: 6 ماہ میں 100 سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار مارے گئے

گذشتہ چھ مہینوں کے دوران پاکستان میں سو سے زائد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار مارے گئے ہيں ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق کراچی کے پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ سو پولیس اور سیکیورٹی اہلکار دہشت گردانہ حملوں ، بم دھماکوں اور حملہ آوروں کی فائرنگ میں ہلاک ہوئے ہيں ۔ شہر کراچی کے پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ اس مدت میں متعدد دہشت گردوں کو پولیس نے ہلاک ، زخمی یا گرفتار کیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے ۔ گذشتہ چند مہینوں کے دوران کراچی میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور پاکستان کی حقوق انسانی کمیشن نے اعلان کیا ہےکہ اس سال کے ابتدائی چھ مہینوں ميں اٹھارہ سو سے زائد افراد دہشت گردانہ حملوں کی بھینٹ چڑھے ہيں۔

.......

/169