15 جولائی 2014 - 11:44
بے گناہ افراد کا قتل عام اور خون بہانا، صہیونی تاریخ کا حصہ

شام کے وزیر امور قومی مصالحت نے کہا ہے کہ صہیونی حکام پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کی ضرورت ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق علی حیدر نے فلسطینوں کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے غزہ کے باشندوں کی نسل کشی قرار دیا اور کہا کہ فلسطینیوں کا بے رحمی سے خون بہانا، غاصب اسرائیل کی تاریخ رہی ہے۔ علی حیدر نے علاقے اور عالمی سطح پر موجودہ حالات سے جارح اسرائیل کے غلط فائدہ اٹھانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حریت پسند قومیں ، فلسطینیوں کو نابود کرنے کے مقصد سے اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتی ہیں اور فلسطینیوں کی تحریک کی حمایت کرتی ہیں ۔ شام کے وزیر امور مصالحت نے کہا کہ شام کے عوام کا دنیا کی آزاد قوموں سے مطالبہ ہے کہ وہ سیاسی ، اقتصادی اور انسان دوستانہ شعبوں میں ان کو اپنا آئیڈیل قرار دیں ۔ واضح رہے کہ صہیونی حکومت ، آٹھ جولائی 2014 سے غزہ کے مختلف علاقوں منجملہ رہائشی علاقوں پر پے در پے حملے کررہی ہے اور اب تک 180 سے زائد فلسطینی منجملہ بچے اور عورتیں شہید اور 1200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

.......

/169