15 جولائی 2014 - 10:40
روم کے کیتھولیک چرچ کی آبرو بچانے کی کوشش

سیاسی امور کے امریکی ماہر رینڈی شورٹ نے کہا ہے کہ پوپ روم کے کیتھولیک چرچ کی آبرو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ابنا: رینڈی شورٹ نے منگل کے دن پریس ٹی کو انٹرویو کے دوران پادریوں کے جنسی اسکینڈلز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاپ کیتھولک چرچ کی عزت بچانے کے لۓ کوشاں ہیں۔ اس امریکی ماہر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تین سے چار فیصد تک عیسائي پادری جنسی مشکلات سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے کیتھولک کلیسا کی ساکھ متاثر ہوئي ہے اور یہ بات بجائے خود تشویشناک ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پادریوں کی جانب سے بچوں پر کیا جانے والا جنسی تشدد ایک معمولی بات نہیں ہے کیونکہ اس سے کلیسا کی حیثیت مجروح ہوئي ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاپ فرانسیس کی خاموشی بے معنی ہے۔دریں اثناء بچوں پر کۓ جانے والے جنسی تشدد سے متعلق سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ہر پچاس پادریوں میں سے ایک پر بچوں کے جنسی استحصال کا الزام ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی سے شا‏ئع ہونے والے اخبار ریپابلیکا نے کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پاپ فرانسیس کے حوالے سے لکھا ہے کہ کیتھولک عیسائیوں کے دو فیصد پادری بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق آٹھ ہزار پادریوں نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

.......

/169