ابنا: رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے اتوار کی رات شام سے لبنان میں دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنادی۔ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد لبنان میں دراندازی کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن حزب اللہ نے انہیں اس کوشش میں ناکام بنادیا۔ان جھڑپوں میں کم از کم تیس تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر شام کی فوج نے لبنان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گولے برسائے جس میں دسیوں تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ قابل ذکرہے مغرب اور اسکے عرب پٹھوؤں کے حمایت یافتہ دہشتگرد شام کی فوج کے ہاتھوں زبردست ہزیمت اٹھانے کے بعد اب لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ عراق میں بھی انہوں نے بدامنی پھیلا رکھی ہے۔ شام سے ملحقہ سرحد پر لبنانی فوجی بھی الرٹ ہے۔
.....
/169