14 جولائی 2014 - 15:27
افغانستان: عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے دھرنا ختم کردیا

افغانستان میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے دھرنا ختم کردیا ہے۔

ابنا: عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے اس وقت دھرنا ختم کیا جب تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اتفاق کرلیا گيا۔ عبداللہ عبداللہ نے اتوار کی رات کابل میں اپنے حامیوں کے اجتماع میں کہا کہ عوام کے احتجاج اور عالمی برادری کی جانب سے اس احتجاج کی حمایت کے بعد عالمی معیارات کے مطابق انتخابات میں ہونے والی تمام بے صابطگيوں اور دھاندلیوں کی تحقیقات کی جائيں گي۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات دو مرحلوں میں ہوئے ہیں اور دوسرے مرحلے میں افغاں الیکشن کمیشن کے مطابق اشرف غنی احمد زئي کو چھپن فیصد جبکہ عبداللہ عبداللہ کو چوالیس فیصد ووٹ ملے ہیں۔ عبداللہ عبداللہ نے ان ابتدائي نتائج کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئي ہے۔ دونوں امیدواروں نے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کرلیا ہے۔

.......

/169