ابنا: رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے غزہ پٹی میں قومی اسلامی بینک کی عمارت پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس عمارت میں آگ لگ گئي اور عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے خان یونس میں بھی قومی اسلامی بینک کی عمارت کو اپنے حملوں کا نشانہ بناکر اسے مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔ واضح رہےکہ صیہونی حکومت نے گزشتہ ہفتے سے غزہ پٹی کے نہتے فلسطینیوں پر فضا اور سمندر سے حملے شروع کر رکھے ہیں ۔ یہ حملے عالمی قوانین کے منافی ہیں اور ان حملوں میں رہائشی مکانات اور نہتے عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب تک ان حملوں میں ایک سو سڑسٹھ افراد شہید اور ایک ہزار ایک سو زخمی ہوچکے ہیں۔ جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔





.......
/169