12 جولائی 2014 - 14:19
 فرانس دہشت گردوں کے نشانے پر

تكفيري دہشت گرد فرانس میں دنیا کے مشہور ایفل ٹاور اور ایک جوہری پلانٹ کو اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ابنا: فرانس کے ایک تكفيري دہشت گرد اور مغرب میں القاعدہ کے ایک اہم کمانڈر کے درمیان ہوئی بات چیت کے لیک ہونے سے اس سازش سے پردہ اٹھا ہے۔

فرانسیسی اخبار لی پرزين کے مطابق اس سازش کا پردہ فاش اس وقت ہوا جب فرانس کی پولیس نے الجزائر کے29 سالہ شخص اور القاعدہ کی مغربی شاخ کے ایک اہم سرغنہ کے درمیان ہونے والی بات چیت پر نظر رکھنا شروع کی۔

یہ دونوں دہشت گرد تقریبا ایک سال سے تكفيري شدت پسندوں کی ایک ویب سائٹ شوموک الاسلام پر پیغامات کا تبادلہ کر رہے تھے۔

فرانسیسی دہشت گرد اس ویب سائٹ پر ابو جاجي کے نام سے اور القاعدہ کا دہشت گرد الياس ريڈونی18 کے نام سے پیغامات کا تبادلہ کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، ريڈونی18 نے ابو جاجي سے مشورہ طلب کیا کہ کس طرح اس مقام پر جہاد شروع کیا جائے جہاں تم ہو؟

ابو جاجي نے مشورہ دیا کہ جہادی، تاریخی وراثت جیسے کہ پیرس میں واقع مشہور میوزیم لاورے یا ایفل ٹاور کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس نے کہا کہ جنوبی فرانس میں ایٹمی ری ایکٹر یا تقریبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

غورطلب ہے کہ فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک میں تكفيري دہشت گردی ایسی صورت میں مضبوط ہو رہی ہے کہ جب ان ممالک کی حکومتیں شام، عراق اور مشرق وسطی کے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کو بڑے پیمانے پر اپنے مفادات کو پیش نظر رکھ کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔

فرانس شام میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور انہیں ہتھیاروں سمیت ہر قسم کی مدد دے رہا ہے۔

.......

/169