10 جولائی 2014 - 11:05
يوکرين، دونيسک اور لوہانسک شہروں کو جانےوالے راستے بند

يوکرين کے فوجيوں نے دونيسک اور لوہانسک شہروں کو جانےوالے راستوں کو بند کرديا ہے۔

ابنا: يوکرين کي وزارت دفاع اور قومي سلامتي کے امور کے ترجمان نے اس خبر کي تصديق کرتے ہوئے کہا کہ ان راستوں ميں چيک پوسٹيں قائم کردي گئي ہيں - دونيسک اور لوہانسک شہروں کا محاصرہ ايک ايسے وقت کيا گيا ہے جب يوکرين کے صدر پيٹرو پوروشنکو نے منگل کو کہا تھا کہ مشرقي يوکرين کے ان شہروں کو جو مخالفين کے کنٹرول ميں ہيں جلد ہي آزاد کراليا جائےگا -يوکرين کے صدر پوروشنکوف نے منگل کو اپنے کچھ محافظوں کے ہمراہ سلوويانسک کے مرکزي چوک کا دورہ کيا تھا جہاں اس شہرکے سيکڑوں افراد نے ان کا استقبال کيا تھا - يوکرين کي فوج نے گذشتہ سنيچر کو سلوويانسک شہر سے مخالفين کو باہر نکال ديا ہے - يوکرين کے صدر نے دونباس کے باشندوں اور مخالفين کے نمائندوں سے مذاکرات کي آمادگي کا اعلان کيا تھا ساتھ ہي انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ان مخالفين سے بات چيت نہيں کرے گي جنھوں نے ہتھيار اٹھا رکھے ہيں. 

.......

/169