9 جولائی 2014 - 11:18
حماس کی طرف سے تل ابیب پر میزائیلوں کی برسات، ۷ صہیونی فوجی ہلاک

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے جوانوں نے صیہونی جرائم کا جواب دیتے ہوئے تل ابیب پرمیزائل برسائے ہيں۔

اہل بیت(ع)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے جوانوں نے صیہونی جرائم کا جواب دیتے ہوئے تل ابیب پرمیزائل برسائے ہيں۔ صیہونی ٹی وی نے منگل کی شام اعلان کیا کہ حماس کے میزائلوں نے تل ابیب کونشانہ بنایا ہے۔
اس حملے میں بن گورین ائرپورٹ کو نشانہ بنایاگیا ہے۔
دوسری طرف فلسطینی کمانڈوز نے اسرائیلی بحریہ پر حملہ کیا ۔
تحریک حماس کے عزالدین قسام بریگیڈ کے کمانڈوز نے زیکیم فوجی اڈے پرحملہ کرکے سات صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
صیہونی حکومت نے صرف ایک فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے جبکہ اس کاروائی میں ایک صیہونی فوجی گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کے حالیہ حملے میں دوبچوں اور عورتوں سمیت سولہ فلسطینی شہید ہوچکے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲