9 جولائی 2014 - 10:26
داعش نے دسیوں عراقیوں کو پھانسی دے دی

عراق کے صوبے دیالہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے اپنے ایک ہولناک اقدام میں اس صوبے کے مختلف علاقوں میں دسیوں عراقیوں کو بے گناہ پھانسی پر لٹکادیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبے دیالہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے اپنے ایک ہولناک اقدام میں اس صوبے کے مختلف علاقوں میں دسیوں عراقیوں کو بے گناہ پھانسی پر لٹکادیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق صادق الحسینی نے سومریہ نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے عناصر نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران صوبے دیالہ کے مختلف علاقوں میں دو درجن سے زیادہ بے گناہ شہریوں کو پھانسی دے دی ہے۔ الحسینی نے تاکید کی کہ ان عراقی شہریوں کو بے بنیاد الزامات کی بنا پر پھانسی دی گئی ہے۔ صادق الحسینی نے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے صوبے دیالہ اور صلاح الدین کے درمیان واقع علاقے العظیم میں عراقیوں کے سو سے زیادہ گھروں کا سامان لوٹ لیا اور اور خواتین پر تجاوز کی کوشش کی۔ صوبے دیالہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اس صوبے کا 95  فیصد علاقہ عراق کی فوج کے کنٹرول میں ہے اور بہت جلد پانچ فیصد علاقے کو بھی دہشتگردوں سے خالی کروالیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲