ابنا: فلسطین الیوم انٹرنٹ سائٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اعلان کیا ہے کہ آج شہر غزہ کے مرکزی علاقے میں ایک عام شہری کی گاڑي پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شہید ہوگئے۔ القدرہ نے مزید کہا کہ غزہ پٹی کے النصیرات پناہ گزیں کیمپ پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں شہید قسام بریگیڈ کا ایک جوان رشاد یاسین شہید ہوگیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ آج غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں انتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہيں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے اس علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کی بابت خبردارکرتے ہوئے فلسطین کی قومی حکومت سے جلد سےجلد دوائيں اور طبی ساز وسامان کا مطالبہ کیا ہے۔
.......
/169