8 جولائی 2014 - 14:26
بین الحرمین میں عوامی رضاکاروں کا اجتماع/ مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے اظہار آمادگی+ تصاویر

سیکڑوں عوامی رضا کروں نے کربلا میں بین الحرمین جمع ہو کر ملک اور مرجعیت کی حمایت میں نعرے بلند کئے اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے آیت اللہ سیستانی کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے کربلائے معلی میں گزشتہ شب بھی کثیر تعداد میں جوانوں نے اجتماع کر کے جہاد کفائی کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سیکڑوں عوامی رضا کروں نے کربلا میں بین الحرمین جمع ہو کر ملک اور مرجعیت کی حمایت میں نعرے بلند کئے اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔
عراق میں تکفیری ٹولے داعش کی طرف سے ابوبکر البغدادی کو حالیہ دنوں خلیفہ مسلمین کے عنوان سے پہچنوانے کے بعد عراق کے دیندار اور باایمان شیعہ سنی عوام کی کثیر تعداد نے ایک بار پھر کربلا میں حاضر ہو کر اس تکفیری ٹولے کو نابود کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بین الحرمین میں جمع ہوئے افراد نے اپنے نام درج کروا دئے ہیں اور انہیں مختصر ٹریننگ کروا کر عراقی فوج کے ساتھ شامل کر دیا جائے گا۔
گزشتہ شب بین الحرمین جمع ہوئے افراد میں عراق کے حوزہ ہائے علمیہ کے طلاب بھی شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲