8 جولائی 2014 - 08:40
حکومت مکمل طور پر رہبر معظم کی پالیسیوں پر عمل پیرا: صدر روحانی

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدرنے کہا ہے حکومت غیرملکی پالیسی کے شعبے میں مکمل طور پر رہبر انقلاب اسلامی کی اعلان شدہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدرنے کہا  ہے حکومت غیرملکی پالیسی کے شعبے میں مکمل طور پر رہبر انقلاب اسلامی کی اعلان شدہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی  نے کل سہ پہر کو رہبر انقلاب اسلامی سے حکام کی ملاقات کے موقع پر اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران فوبیا کا طلسم مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے کہا کہ  عالمی رائے عامہ نے بخوبی یہ بات درک کرلی ہے کہ ایران نے اپنی ایٹمی سرگرمیوں کے شعبے میں پرامن اور شفاف کارکردگي کا مظاہرہ کیا ہے اور اس مسئلے کے ثابت ہونے کے ساتھ ہی ایران کے خلاف بہانے تراشی کا امکان ختم ہوگيا ہے۔ آپ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کوئی بھی طاقت مہلک ہتھیاروں سے مقابلے کے بہانے بے جا پابندیاں عائد نہيں کرسکتی کہا کہ پابندیوں کی دیواریں ٹوٹ چکی ہیں اور ایران کی حکومت مذاکرات جاری رہنے میں سنجیدہ ہے ۔ ڈاکٹر روحانی نے علاقے کی صورتحال کو دشوار بتاتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کا پیغام برادری ، دوستی اور مسلم امۃ کے درمیان اتحاد قائم کرنا ہے اور اقوام عالم نے اس پیغام کو سنا اور درک بھی کیا ہےلیکن بد خواہ عناصر نے نہيں چاہا کہ اسلامی ایران کا پرچم اخوت و براردی اسلامی ملکوں میں لہرا سکے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲