6 جولائی 2014 - 15:06
 ڈاکٹر علی لاریجانی: ایرانی مذاکرتی ٹیم، ریڈ لائن کو عبور نہیں کرے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم ریڈ لائنز کو عبور نہیں کرے گی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے علی لاریجانی کے حوالے سے کہا ہےکہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم نے نہ تو ریڈ لائنز کو عبور کیا ہے اور نہ ہی وہ ان کو عبور کرے گی البتہ وہ ایسا راستہ طے کرے گي جس سے مذاکرات نتیجہ خيز ثابت ہوں۔ سید حسین نقوی حسینی کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کے آج کے اجلاس میں کہا کہ یورپ والے ایران کے ایٹمی حقوق کی پامالی کے درپے تھے لیکن ان کو اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہ ہوئي اور اسلامی جمہوریہ ایران نے پوری طاقت کے ساتھ اپنے ایٹمی حقوق کی حفاظت کی ہے اور پابندیوں ، دباؤ اور دھمکیوں کے باعث ملت ایران مزید مضبوط ہوئي ہے۔ واضح رہےکہ ایٹمی معاملے کے سلسلے میں حتمی سمجھوتے تک پہچنے کے لۓ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا چھٹا اور آخری دور بدھ کے دن سے ویانا میں شروع ہوا ہے جو بیس جولائی تک جاری رہے گا۔

.....

/169