ابنا: رپورٹ کے مطابق جمعہ کی دوپہر کے بعد ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچي اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی کمشنر كیتھرن ایشٹن کی معاون ہیلگا اشمد کی موجودگی میں حتمی جوہری معاہدے کے مسودے کی تدوین کا کام شروع ہوا۔ اس سے قبل دونوں فریق نے باہمی اور دو طرفہ بات چیت کے لئے مسودے کی تدوین کو چند گھنٹوں کے لئے مؤخر کر دیا تھا۔
جامع جوہری معاہدے کے مسودے کی تدوین کے لئے ہیلگا اشمد اور سید عباس عراقچي کی باہمی ملاقات سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچي اور امریکا کے نائب وزیر خارجہ ولیم بنز کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہوئے تھے جو تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہے۔
ایران کے جوہری مسئلے کے حل کے لئے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا چھٹا مرحلہ جاری ہے۔
.......
/169