ابنا: عراقی ذرائع نے کہا ہےکہ ملک کے مغربی علاقے میں دہشتگردوں پر فوج کی بمباری میں داعش کا ایک سرغنہ شدید زخمی ہوگيا ہے۔ ویب سائٹ نہرین نیٹ کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی فورسز کے ترجمان صباح النعمان نے کہاہے کہ صوبۂ الانبار میں واقع قائم کے علاقے میں بعثی داعشی دہشتگردوں پر فوج کے فضائي حملے میں دہشتگرد گروہ داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی شدید زخمی یا ہلاک ہوگيا ہے۔ اس حملے میں اس دہشتگرد گروہ کے متعدد سرغنے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ عراق کے صوبہ بابل کے ایک سکورٹی اھلکار نے کہا ہےکہ اس صوبے میں داعش کا ایک سرغنہ ہلاک ہوگيا ہے۔ کل العراق نیوز کے مطابق عراق کی سکیورٹی فورسز نے آج بابل کے علاقے صندیج میں داعش کے سرغنے محمد الجنابی کو ہلاک کردیا ہے۔
.....
/169