4 جولائی 2014 - 14:04
مودی کے دورے پر کشمیر میں انتہائي سخت حفاظتی انتظامات

ہندوستان کے زیرانتطام جموں وکشمیر میں وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی آمد کے پیش نظر حفاطت کے انتہائي سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو جموں و کشمیر کا دورہ کررہے ہیں اور اس دورے کے پیش نظر حفاظت کے انتہائي سخت انتظامات کئے گئے جبکہ وادی کشمیر میں راہ گیروں کی جامہ تلاشی اور گاڑیوں کی چیکنگ کا کام گزشتہ کئي دن سے جاری ہے۔ ادھر کشمیری جماعتوں نے اس موقع پر مظاہرے اور ہڑتال کی اپیل کی ہے۔اطلاعات کے مطابق حریت کانفرنس اور کئي دیگر علاقائي جماعتوں نے لوگوں سے جمعہ کو مظاہرے اور ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان جماعتوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ مظاہرے اور ہڑتال کرکے مسئلۂ کشمیر کے حل کی ضرورت پر تاکید کریں۔ کشمیری جماعتوں نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ مظاہرے کرکے دنیا والوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ جب تک مسئلۂ کشمیر حل نہیں ہوگا، علاقے میں امن و سلامتی قائم نہیں ہوسکتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲