2 جولائی 2014 - 13:11
لاہور، ممتاز شیعہ رہنما حیدر علی مرزا علیل، جناح ہسپتال داخل

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے انکی عیادت کی اور انکی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ابنا: لاہور کے ممتاز شیعہ رہنما اور سابق مشیر وزیراعلٰی پنجاب برائے مذہبی امور حیدر علی مرزا علیل ہوگئے، حیدر علی مرزا جناح ہسپتال میں داخل ہیں، جہاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے ان کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اُن کی قومی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ الحاج حیدر علی مرزا اتحاد بین المسلمین کے داعی اور ملت جعفریہ کا سرمایہ ہیں، خدا ان کا سایہ ملت اسلامیہ پر تا دیر قائم رکھے۔

.......

/169