2 جولائی 2014 - 12:50
کابل، فضائیہ کی بس پر حملہ، 8 ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیکورٹی اہلکاروں کو لےجانے والی بس پر ہونےوالے خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: کابل سے موصولہ خبروں کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ ایئر فورس اہلکاروں کو لانے والی بس کے قریب کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں فضائیہ کے پانچ اہلکار شامل ہیں۔

زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ کابل میں جس مقام پر کیا گیا اس کے قریب ہی کابل یونیورسٹی واقع ہےاور یہاں سیکورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے ۔ دارالحکومت میں یہ علاقہ ہائی سیکورٹی زون میں شامل ہے۔
ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔

.......

/169