ابنا: رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے وزیر خارجہ نے تین اسرائیلی شہریوں کی لاشوں کے برآمد ہونے کے بعد اسرائیلی فوج سے کہا ہے کہ وہ غزہ پٹی پر ہوائی اور زمینوں حملوں میں اضافہ کر دے۔
صہیونی ریاست کے وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ تین اسرائیلی جوانوں کا قتل اور غزہ سے فلسطینیوں کے راکٹ حملے، مکمل طور پر ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور اسرائیل کو چاہیے کہ وہ غزہ پٹی سے ہونے والے حملوں کی روک تھام کرے۔
صہیونی فوج نے گزشتہ دو دنوں سے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر20 سے زائد حملے کئے ہیں۔ غزہ پٹی کے ایک فلسطینی عہدیدار اشرف القدرہ نے بتایا کہ منگل کی صبح کو صہیونی فوجیوں کے ہوائی حملوں میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ12 جون سے لاپتہ ہونے والے تین اسرائیلی شہریوں کی لاشیں الخلیل شہر کے قریب سے برآمد ہوئی ہیں۔
.......
/169