2 جولائی 2014 - 11:29
عالمی ادارہ یونیسیف کا داعش سے مطالبہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم اور اسی طرح بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے داعش دہشتگرد گروہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکول کے ان سو سے زائد بچوں کو جن میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں، اور جنھیں داعش گروہ نے اغوا کررکھا ہے، رہا کردے۔

ابنا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم اور اسی طرح بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے داعش دہشتگرد گروہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکول کے ان سو سے زائد بچوں کو جن میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں، اور جنھیں داعش گروہ نے اغوا کررکھا ہے، رہا کردے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اغوا کئے جانے والے بچوں کی تعداد ایک سو ترپن ہے۔ یاد رہے کہ مئی میں یہ بچّے، بسوں کے ذریعے عراق کے شہر عین العرب جارہے تھے جنھیں داعش کے دہشتگردوں نے منبیج کے علاقے میں، جو داعش دہشتگردوں کے قبضے میں ہے، اغوا کرلیا تھا۔

.......

/169